--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » اداکارہ نور کی چوتھی شادی بھی ناکام، ولی حامد سے خلع لے لی

اداکارہ نور کی چوتھی شادی بھی ناکام، ولی حامد سے خلع لے لی

Written By MT News Channel on Wednesday, 20 September 2017 | September 20, 2017


استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد خان اور اداکارہ نور نے 2015 میں خاموشی سے شادی کی تھی جو کہ اداکارہ کی چوتھی شادی تھی۔
دونوں اداکاروں کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل پائی اور نوبت گھریلو تنازعات تک پہنچ گئے جس پر اداکارہ نے ولی حامد سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ نور اور ولی حامد کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت بھی دیا لیکن ولی حامد، نور کو منانے میں ناکام رہے۔
لاہور کی فیملی کورٹ نے آج سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

0 comments:

Post a Comment