--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: خونی ریلوے پھاٹک علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا۔

محراب پور: خونی ریلوے پھاٹک علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا۔

Written By MT News on Tuesday, 12 September 2017 | September 12, 2017

محراب پور(نامہ نگار) ٹھری روڈ پر قائم ریلوے پھاٹک جو علاقے میں خونی پھاٹک کے نام سے پہچانا جاتا ہے عوام کیلئے عذاب بن گیامتبادل راستہ نہ ہونے کے باعث اسکول کے بچوں اور آنے جانے والوں کو گھنٹوں پھاٹک کے کھلنے تک ذہنی کوفت اور انتظار کا عذاب بھگتنا پڑتا ہے اوپر سے سونے پر سہاگہ ریلوے پھاٹک کے ساتھ ہی ریلوے زمین پر ریلوے کے ہی ایک ملازم نے جوس کارنر بنا لیا جسکی وجہ سے ریلوے پھاٹک عبورکرنے کیلئے وہاں موجود ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے ریلوے عملہ اور ریلوے پولیس بھی ٹریفک میں رخنہ ڈالنے والے اس جوس کارنر کووہاں سے ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بارہا اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے پولیس کو جوس کارنر کیخلاف شکایات دی گئیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جوس کارنر کو وہاں سے ہٹا کر ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس یا اوور ہیڈ برج کی صورت میں متبادل راستہ فراہم کیا جائے کیونکہ شہر کی آدھی سے زیادہ آبادی ریلوے کے دوسری طرف رہائش پذیر ہیں جنہیں دن میں کئی بار معمولات زندگی کے سلسلے میں ریلوے پھاٹک عبور کرکے شہر کی طرف آنا
پڑتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment