--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » بہلانی مسلم اتحاد کی برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

بہلانی مسلم اتحاد کی برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

Written By MT News Channel on Sunday, 10 September 2017 | September 10, 2017












محراب پور(نامہ نگار) بہلانی مسلم اتحاد کی جانب سے پریس کلب تک برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی اور ہالانی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے کی قیادت بخش علی سہتو،مولوی الطاف،نعمان ملک،منور ملک نے کی مظاہرین نے امریکہ اور برما کی حکومتوں کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ اگر یہ سب کچھ کسی غیراسلامی ملک میں ہورہا ہوتا تو اب تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور امریکہ کی جانب سے شور مچایا جا رہا ہوتا اس ظلم اور بربریت کو روکنے کے لیے فوجیں تک بھجوائی جاچکی ہوتیں مگر کیونکہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے تو اس پر اقوام متحدہ،ودیگر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں نے چپ سادہ رکھی ہے مظاہرین نے اس موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

0 comments:

Post a Comment