--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » ہالانی: مویشی منڈی میں سہولتوں کا فقدان،قومی شاہراہ بلاک رہنا معمول

ہالانی: مویشی منڈی میں سہولتوں کا فقدان،قومی شاہراہ بلاک رہنا معمول

Written By MT News on Tuesday, 22 August 2017 | August 22, 2017

محراب پور(نامہ نگار)قومی شاہراہ پر ہالانی کے مقام پر قائم کی گئی مویشی منڈی بھی میں سہولتوں کا فقدان ہے،مویشی منڈی میں پانی اور چارے کا کچھ بھی انتظام نہیں کیا گیا کچھ حد تک بس لائٹنگ کی گئی ہے عید قرباں کے قریب آتے ہی علاقہ مکینوں نے مویشی منڈی کا رخ کرنا شروع کردیاہے قریبی تمام علاقوں کے لوگ مویشی منڈی سے فائدہ اٹھانے پہنچتے ہیں مویشی بیوپاریوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی منڈی میں انٹری کے 200 روپے جبکہ جانور فروخت ہونے پر 5000 ہزار پر ایک ہزارروپیہ کمیشن لیا جاتا ہے
پر منڈی میں کسی بھی قسم کی سہولت مہیا نہیں کی گئی مہنگائی کے باعث گاہک بھی بہت بھاؤ تاؤ کررہے ہیں اور اتنا ریٹ لگاتے ہیں کہ خرچہ بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا،جبکہ دوسری جانب قربانی کا جانور خریدنے آنے والے خریدار بھی آسمان کو چھوتی قیمتیں دیکھ کر بلبلا اٹھے ہیں کراچی سے آئے ہوئے ایک خریدار نے بات کرتے ہوئے کہا
کہ ہم اتنی دور اس لئے آئے تھے کے شاید کچھ قیمتیں کم ہوں پر یہاں تو کراچی کے برابر ہی قیمتیں دکھائی دیے رہی ہیں اگر یہاں سے خرید کر جانور کراچی لے جائیں تو اس قیمت کراچی منڈی کے برابر ہی پڑ جائے گی, واضح رہے مویشی منڈی میں ٹریفک کے دباؤ کے سبب کراچی سے لاہور کی طرف کی قومی شاہراہ بلاک رہنا معمول بنا ہوا ہے

0 comments:

Post a Comment