--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » قاضی احمد: فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ پانچ عورتیں اور ایک مرد گرفتار

قاضی احمد: فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ پانچ عورتیں اور ایک مرد گرفتار

Written By MT News on Tuesday, 22 August 2017 | August 22, 2017

قاضی احمد(نامہ نگار) عبدالنبی کالونی میں فحاشی کے اڈے پر ایس ایچ او حسین علی کھرل کی سربراہی میں پولیس کا چھاپہ  پانچ عورتیں اور ایک مرد گرفتار، جن میں داتا دربار سے چار دن پہلے اغوا کی گئی دوشیزہ کو نشے کی حالت میں بازیاب کرایا گیا بازیاب ہو نےوالی دوشیزہ شمع زوجہ ریاض کھرل نے بتایا کہ چار دن پہلے داتا دربار میں منت کے لے گئی تو وہاں لنگر میں نشہ دے کر اغوا کیا گیا ہوش آیا تو یہاں پایا پولیس کے چھاپہ میں موٹر وے پولیس اہلکار نور محمد سولنگی کو بھی فحاشی کے اڈے سے گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے میں
ریشماں باگڑی، شازیہ کھوکھر ، مینہ کھوکھراور سمیرا کھوکھر شامل ہیں گرفتار خواتین کو وومین تھانے منتقل کردیا گیا کل ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی

0 comments:

Post a Comment