--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » ہالانی سے سینئر جسقم رہنما درمحمد سیال قومی دھارے میں شامل

ہالانی سے سینئر جسقم رہنما درمحمد سیال قومی دھارے میں شامل

Written By MT News Channel on Tuesday, 22 August 2017 | August 22, 2017

نوشہروفیروز(نامہ نگار) ہالانی کے رہائشی جسقم کے سینئر رہنما کی پارٹی چھوڑنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کے متعلق نوشہروفیروز پریس کلب میں پریس کانفرنس، در محمد سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حقوق حاصلات کے لئے سرگرم کیا گیا جو پاکستان مخالفت تک جا پہنچا جسقم اور جساف غلط ہیں اس تنظمیموں کے رہنما غیر ملکی اشارے پر چلتے ہیں جسقم بشیر گروپ سے تمام تعلقات ختم کر کے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، واضح رہے کہ در محمد سیال بارہ اگست کو لاپتہ ہوگئے تھے اور ایک ہفتے بعد واپس گھر پہنچے تھے در محمد ایک ہفتہ کہاں تھے رہائی کیسے عمل میں آئی اس پر در محمد سیال کچھ بھی جواب نہ دےسکے۔

0 comments:

Post a Comment