--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » اسپیشل آزادی ٹرین 26 اگست بروز ہفتہ محراب پور پہنچے گی

اسپیشل آزادی ٹرین 26 اگست بروز ہفتہ محراب پور پہنچے گی

Written By Munawar Hussain on Friday, 25 August 2017 | August 25, 2017

محراب پور(نامہ نگار) یوم آزادی کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے، قیام پاکستان کیلئے ہونے والی جدوجہد اور ہجرت کے دوران پیش آنے والے واقعات سے روشناس کرانے سمیت پانچوں صوبوں کی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی اسپیشل آزادی ٹرین ملک کے مختلف شہروں کا سفر کرتی ہوئی 26اگست کو گیارہ بجے محراب پور اسٹیشن پر پہنچے گی جس کیلئے محراب پور ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے بھرپور استقبال کی تیاریاں کی گئیں
ہیں اسٹیشن کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ٹاؤن چیئرمین فاروق خان لودھی، وائس چیئرمین حاجی جاوید میمن کی جانب سے اسٹیشن پر 6 استقبالیہ کیمپ لگانے کاا علان کیا گیا ہے جس میں خواتین ، بچوں ،بوڑھوں اور مسافروں کیلئے منرل واٹر، دودھ، فروٹ سمیت دیگر لوازمات کا انتظام کیا گیا ہے ٹرین پہنچنے سے قبل اسکولوں کے بچے ٹرین کے استقبال کیلئے پہنچنے والی عوام کو ملی نغموں کے ذریعے سے محظوظ کرینگے چےئرمین اور وائس چےئرمین کی جانب سے ٹرین کے انچارج سمیت عملے کو اجرک کے تحائف پیش کئے
جائیں گے چیئرمین فاروق خان لودھی اوروائس چیئرمین حاجی جاوید احمد میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے بھر کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ اسٹیشن پہنچ کر آزادی ٹرین ایونٹ کو خوب انجوائے کریں جس کیلئے ٹاؤن کی جانب سے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں، آزادی ٹرین ایک گھنٹہ محراب پوراسٹیشن پر اسٹاپ کرنے کے بعد پڈعیدن کیلئے روانہ ہوجائے گی۔

0 comments:

Post a Comment