--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » سنجے دت کی نئی فلم کا پوسٹر بھی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلا

سنجے دت کی نئی فلم کا پوسٹر بھی ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلا

Written By MT News on Monday, 31 July 2017 | July 31, 2017

ممبئی: سنجے دت کی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم ’’دی گرے‘‘ کی ہوبہو نقل نکلا۔ بالی ووڈ میں چوری کرکے یا نقل کرکے فلمیں بناناعام بات ہے، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی آدھی فلمیں کسی ہالی ووڈ فلم یا کامیاب پاکستانی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں ،دلچسپ بات یہ ہے کہ نا صرف کہانی بلکہ موسیقی اور فلموں کے پوسٹرز تک چوری کرلیے جاتے ہیں ، میڈیا میں پہلے بھی کئی بار اس بات پر بحث ہوچکی ہے کہ بھارتی ہدایت کار و پروڈیوسرز ہالی ووڈ فلموں کے پوسٹرز اور کہانی نقل کرتے ہیں وہ بھی اتنے بھونڈے انداز سے کہ صاف پتہ چل جاتا ہے اور وہ یہ کام اتنی ڈھٹائی سے کرتے ہیں کہ انہیں اپنے اس عمل پر کوئی شرم بھی محسوس نہیں ہوتی ۔

0 comments:

Post a Comment