--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » '' صحافی اور بیور کریسی تعلقات " پریس کلب محراب پور میں تقریب کا انعقاد

'' صحافی اور بیور کریسی تعلقات " پریس کلب محراب پور میں تقریب کا انعقاد

Written By Munawar Hussain on Monday, 31 July 2017 | July 31, 2017

محراب پور(نمائندہ محراب پور ٹائمز) '' صحافی اور بیور کریسی تعلقات "کے موضوع پر پریس کلب محراب پور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محراب پور تاشفین عالم اور ڈی ایس پی محراب پور شکیل احمد سرفراز تھے نظامت کے فرائض علم الدین علیم نے ادا کئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا سندھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی ابرارحسین آزاد نے اسسٹنٹ کمشنر تاشفین عالم اور صدر پریس کلب منور حسین منور نے ڈی ایس پی شکیل احمدسرفراز کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے تقریب میں صحافیوں صدر پریس کلب منور حسین منور،علم الدین علیم،ڈاکٹر عامر ندیم طور، ایاز گل سہتہ، جاوید اختر راجپوت،سجاد سرویا،عارف گل،دودل خان نوح پوٹو،راحیل اسلم، عامر ملک،قاسم شیخ سمیت سیاسی رہنماؤں پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدر محمد رمضان مغل، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر چوہدری ظہور حیدر آرائیں، نائب صدر آصف جاوید رندھاوا،حق پرست کونسلر نور دین ملک ،پی ٹی آئی ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر راشد مغل،پاکستان مسلم لیگ(ف) کے ضلعی رہنما لالا محمد اکبر کمبوہ، جماعت اسلامی رہنمانعیم کمبوہ،پی ایف پی کے سٹی صدر محمد حنیف مغل، ہائی کورٹ کے وکلاء الطاف القدس میمن ایڈووکیٹ ،ایم عرفان انجم ایڈووکیٹ اورشہریوں نے شرکت کی، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی شکیل احمد سرفراز نے کہا کے آفیسرز اور صحافی ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے ایسے سمجھیں کے دونوں ایک ہی سکے کے دورُخ ہیںآپ صحافی حضرات نیوٹرل رہتے ہوئے کرپشن کو بے نقاب کریں ہم ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کریں گے تمام صحافی اپنے قلم کے ذریعے ہماری کمی کوتاہیوں کو بھی سامنے لائیں ہم فراخدلی سے اسے قبول کرتے ہوئے ان میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے ایسے اچھے عوامل سے ہی بہتر معاشرہ تشکیل پائے گا۔

0 comments:

Post a Comment